بلاروس، حکومت مخالف سیکڑوں خاتون مظاہرین گرفتار
Sep ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
بلاروس میں قریب دو ماہ سے وسیع پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز دارالحکومت منسک میں ہونے والے مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز نے قریب تین سو خواتین کو گرفتار کر لیا۔ مظاہروں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب ملک کے موجودہ صدر الیکسانڈر لوکاشنکو نے دو ماہ قبل انتخابات میں خود اپنی کامیابی کا دعوا کیا۔ اپوزیشن کا ماننا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے۔ لوکاشنکو ۲۰ جولائی ۱۹۹۴ یعنی گزشتہ ۲۶ برسوں سے ملک کے عہدۂ صدارت پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ مظاہرین انکے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔