جب چینی بمبار طیاروں نے امریکی ائیر بیس کو تباہ کر دیا+ ویڈیو
چین کی فضائیہ نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں ایٹمی حملوں کی توانائی رکھنے والے چین کے ایچ-6 بمبار طیاروں کو گوآم جزیرے میں واقع امریکی ائیربیس جیسے ایک جعلی ٹھکانے پر میزائل حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اینڈرسن ائیرفورس بیس، بحر الکاہل میں امریکا کا ایک بڑا فوجی اڈہ ہے جس سے ایشیا – بحرالکاہل علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ ویڈیو سنيجر کے روز پپلز لیبریشن آرمی کی ائیرفورس (PLAAF) وی بو پر جاری کیا ہے جس سے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جاری کشیدگی کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
دو منٹ کے ویڈیو فوٹیج کا عنوان ہے جنگ کا فرشتہ، ایچ-6 کے مشن پر جاتے ہوئے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
ویڈیو میں مختصر تفصیلات میں چین کی فضائیہ نے لکھا ہے کہ ہم اپنے وطن کی حفاظت کر رہے ہیں، ہمیں پورا یقین ہے اور وطن کے فضائی حدود کی حفاظت کی بھرپور توانائی رکھتے ہیں۔