Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران اور  آئی اے ای اے کے مابین باہمی تعاون کا فروغ

رافائل گروسی نے کہا ہے کہ گزشتہ مہینے کے دوران، اپنے دورہ ایران کے موقع پر ایرانی حکام سے ملک میں دو مقامات تک رسائی سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔

عالمی جوہری ادارے کے سربراہ رافائل گروسی نے ویانا میں عالمی جوہری ادارے کی جنرل اسمبلی کے 64 ویں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جوہری سرگرمیوں کا جائزہ لینے سے متعلق ایران سے باہمی مفاہمت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس اقدام سے باہمی تعاون فروغ پائے گا اور باہمی اعتماد بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے کیے گئے وعدوں کا بدستور جائزہ لے کر اس کی رپورٹ سلامتی کونسل کے بورڈ آف گورنرز میں پیش اورایران کی جوہری سرگرمیوں کا بدستور جائزہ لے کر شفاف کارکردگی کی توثیق کرتا ہے۔

رافائل گروسی نے کہا کہ گزشتہ مہینے کے دوران، اپنے دورہ ایران کے موقع پر ایرانی حکام سے ملک میں دو مقامات تک رسائی سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے معاہدے کے تحت ایران جوہری سرگرمیوں کی چانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی جوہری توانائی کے ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں دونوں مذکورہ مقامات پر رسائی حاصل کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی ایٹمی ایجنسی نے رافائل گروسی کے حالیہ دو روزہ دورہ ایران کے اختتام کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

بیان کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی اور اسلامی جمہوریہ ایران نے 16 جنوری 2016 سے عارضی طور پر ایران میں نافذ کردہ جوہری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے معاہدے اور ایڈیشنل پروٹوکول کے مکمل نفاذ میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی اعتماد کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ٹیگس