Sep ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • افغانستان سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا عندیہ

امریکی وزارت جنگ کے ایک اعلی عہدیدار نے افغانستان سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی وزارت جنگ کے ایشیا و بحرالکاہل کے امور کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ہیلفی نے ایوان نمائندگان کی انٹیلی جینس کمیٹی کو بتایا ہے کہ واشنگٹن احتیاطی منصوبے پر عمل پیرا ہے اور حالات سازگار ہونے کی صورت میں مئی دو ہزار اکیس تک افغانستان سے تمام فوجیوں کو واپس بلا  لیا جائے گا۔

رواں سال فروری میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے نام نہاد امن معاہدے کے تحت ٹرمپ انتظامیہ نے  افغانستان سے امریکی دہشتگردوں کے بتدریج انخلا کا وعدہ کیا تھا۔  

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

حکومت افغانستان نے بھی اگرچہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط نہیں کیے تھے تاہم بین الافغان امن مذاکرات کو یقینی بنانے کے لیے پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

امریکہ نے سن دو ہزار چودہ میں بھی افغانستان میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اب بھی آٹھ ہزار چھے سو کے قریب امریکی دہشتگرد افغانستان میں موجود ہیں۔

امریکی وزیر جنگ مارک ایسپر نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ رواں سال نومبر کے اختتام تک افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد گھٹا کر پانچ ہزار سے کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹیگس