Sep ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • یوکرین میں فوجی طیارہ گر کر تباہ 22 ہلاک

یوکرین میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے شہر "چوگویف" Chuguev کےعلاقے خارکیف Kharkiv میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔  بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

 طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا جس میں ایئر فورس یونیورسٹی کے کیڈٹس سمیت 28 افراد سوار تھے۔ حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی جسے ریسکیو آپریشن کے دوران بجھا دیا گیا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں فوری طور پر طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

ٹیگس