چارلی ہیبدو کے سابقہ دفتر کے قریب چاقو حملہ، دہشتگردی ہے : فرانس
Sep ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پیرس میں چارلی ہیبدو کے سابقہ دفتر کے قریب چاقو حملہ، دہشتگردی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمانین ( Gérald Darmanin) نے کہا ہے کہ کل بروز جمعہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چارلی ہیبڈو کے سابقہ دفتر کے قریب چاقو حملہ جس میں 4 افراد زخمی ہوئے دہشتگردانہ کارروائی ہے۔
پولیس کے مطابق چاقو حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو حملے کے دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی ممالک من جملہ فرانس جو مغربی ایشیاء خاص طور سے شامی دہشتگردوں کی ہر طرح کی مدد سے دریغ نہیں کرتے موجودہ صورتحال میں داعش دہشتگردوں کی واپسی اور دہشتگردانہ کارروائیوں سے دوچار ہو گئے ہیں۔