Sep ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۵ Asia/Tehran

جمہوریہ آذربائجان اور آرمینیا کے درمیان فوجی تصادم میں شدت آتی جا رہی ہے۔

عالمی سطح پر دونوں فریق سے امن کی اپیل کے باوجود دونوں ممالک کے فوجی ایک دوسرے پر شدید حملے کر رہے ہیں۔

جمہوریہ آذربائجان کی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ جمہوریہ آذربائجان کے ڈرون طیارے کس طرح آرمینیا کے فوجیوں ٹینکوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

جمہوریہ آذربائجان اور آرمینیا کے درمیان جاری جھڑپوں پر سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گيا ہے۔

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں منگل کے روز قرہ باغ علاقے میں جمہوریہ آذربائجان اور آرمینیا کے درمیان جاری فوجی تصادم کا ہنگامی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ ہنگامی اجلاس جرمنی اور فرانس کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قرہ باغ علاقے میں جمہوریہ آذربائجان اور آرمینیا کے درمیان فوجی تصادم اتوار سے شروع ہوا جس میں اب تک درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ اور ایران سمیت متعدد ممالک نے دونوں فریق سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر تاکید کی ہے۔

 

ٹیگس