Oct ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • ملک میں کورونا کی صورتحال ٹھیک نہیں: برطانوی وزیر اعظم

برطانیہ میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے ساتھ ہی اس ملک کے وزیر اعطم نے برطانیہ کی صورت حال بحرانی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کی بنا پر ان کا ملک حساس اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر قرنطینہ کی بندشیں دوبارہ لگائے جانے کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

برطانیہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سات ہزار ایک سو آٹھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے اکہتر افراد دم توڑ چکے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ برطانوی اعداد و شمار کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں روزانہ تقریبا نو ہزار افراد کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔ 

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

برطانیہ میں انسداد کورونا مہم میں بورس جانسن کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔برطانیہ کے طبی ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ کورونا کی اٹھنے والی نئی لہر کے مقابلے میں اگر کوئی مؤثر قدم نہ اٹھایا گیا تو متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد  میں اور تیزی سے اضافہ ہو جائے گا اور اکتوبر کے وسط تک کورونا سے متاثرین کی روزانہ تعداد پچاس ہزار تک پہنچ جائے گی۔

ٹیگس