ٹیکس چور ٹرمپ سے زیادہ ان کی نوکرانی نے ٹیکس ادا کیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس چوری کا معاملہ گہراتا ہی جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر کام کرنے والی ان کی نوکرانی نے ان سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔
سینڈرا ڈیاز نیوجرسی میں واقع ٹرمپ کے گھر کی صاف صفائی کا کام کرتی تھیں۔ وہ ان کے کپڑے دھوتی تھیں اور باتھ روم سمیت کمروں کی صفائی کرتی تھیں۔
ٹائم نیوز کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈیاز صبح 6 بجے سے کام شروع کرتی تھیں جس کے بعد رات کو 10 بجے ہی انہیں فرصت ملتی تھی۔
ان کے ٹیکس ریٹرن فارم ڈبلیو ٹو سے پتہ چلتا ہے کہ 26,792.90 ڈالر کی مزدوری پر انہوں نے 413.14 ڈالر ادا کئے تھے۔ دوسرے الفاظ میں کوسٹاریکا کی ایک مہاجر نوکرانی نے 2011 میں امریکا کی فیڈرل حکومت کو ٹرمپ کے صفر ٹیکس کی بہ نسبت زیادہ ٹیکس ادا کیا جبکہ ٹرمپ کے ارپ پتی ہونے کا اندازہ ہے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ نے 2000 کے بعد سے 15 برسوں میں سے 10 برس کے دوران فیڈرل ٹیکس ادا نہیں کیا۔ ٹرمپ کی کمپنی نے اس دوران آمدنی سے زیادہ نقصان ہونے کا دعوی کیا تھا۔
ڈیاز کے پاس اس وقت امریکی شہریت نہیں تھی اس لئے ادا کئے جانے والے ٹیکس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ انہوں نے محنت کی اور ملک کی خدمت میں تعاون کیا۔