Oct ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • کورونا میں مبتلا ٹرمپ کی اپیل، فوراً  ایران پر نئی پابندیاں عائد کرو + کارٹون

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی اور کہا کہ وہ قرنطینہ میں جا رہے ہیں۔

مذکورہ کارٹون بیان کرتا ہے کہ کورونا وائرس نے ٹرمپ کو بری طرح جکڑ رکھا ہے اور چیخ رہے ہیں کہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کرو۔

ٹرمپ کا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب چند گھنٹے قبل ہی وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ سینئر معاون خصوصی ہوپ ہکس وائرس کا شکار ہو گئے تھے اور وہ اس ہفتے امریکی صدر کے ساتھ کئی مرتبہ سفر کر چکے تھے۔

امریکی صدر کا کورونا وائرس کا شکار ہونا رواں سال الیکشن شیڈول کے تناظر میں خود ان کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو چکا ہے کیونکہ وہ امریکی عوام کو قائل کرنے کے لیے کوشاں ہیں کہ کورونا وائرس کی بدترین وبا اب گزر چکی ہے۔

ٹیگس