تل ابیب میں پولیس کا تشدد+ ویڈیو
اسرائیل میں صیہونی وزیر اعظم کے خلاف پر امن مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس نے تشدد کیا۔
دو مہینے سے مسلسل مقبوضہ فلسطین میں صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف پر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔
اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کی بالفور اسٹریٹ پر واقع صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر بدعنوانیوں میں ملوث نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر ’’نتن یاہو استعفیٰ دو‘‘ اور ’’نتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نیتن یاہو تم کورونا پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہے اور نیتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے اور نیتن یاہو استعفیٰ دو کے نعرے درج تھے۔
صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات کے تحت صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔
نتن یاہو کو ریاستی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔