فرانس میں احتجاج کا عجیب طریقہ+ ویڈیو
Oct ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
فرانس میں حکومت کی ناکامیوں اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف فرانس کے عوام نے پتیلی اور برتن لے کر مظاہرے کئے۔
فرانس کے عوام کا الزام ہے کہ حکومت نے کورونا کے کنٹرول میں کوئی خاص اقدام نہیں کیا اور اس نے عوام سے حقیقت پوشیدہ رکھی۔
عوام کا کہنا ہے کہ اقتصادی بدحالی اور مہنگائی کی ذمہ دار بھی حکومت ہے۔
اس سے پہلے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف یلو ویسٹ کی جانب مبینہ طور پر مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پولیس کے 20 افسروں سمیت سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے اور 260 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔
فرانس کی حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔