Oct ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ کی تازہ ترین صورت حال

جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قرہ باغ کے تنازعے میں گذشتہ آٹھ دنون سے جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

فریقین کی جانب سے کامیابی کے دعووں کے بیچ جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے ٹوئٹ کر کے دعوی کیا ہے کہ آذربائیجان کی فوج نے ماداگیز علاقے پرکنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ماڈا گیز قرہ باغ کے شمال میں اسٹریٹیجک پہاڑیوں کا حامل ایک رہائشی علاقہ ہے جس کے باعث آرمینین فوج کے زیر کنٹرول جمہوریہ آذربائیجان کے آغدرہ اور کلبجر ضلعوں کے راستوں کی نگرانی ممکن ہوگئی ہے۔

درایں اثنا قفقاز کی نیوز ویب سائٹ نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ایک ویڈیو کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ خانکندی کے بہت سے ارمنی جمہوریہ آذربائیجان کے فوجیوں کے حملوں کے خوف سے اپنا گھر بار چھوڑ کر آرمینیا کے دارالحکومت ایروان کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ستائیس ستمبر کی صبح سے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کی مشترکہ سرحدوں پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے اور فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ٹیگس