Oct ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کو اسپتال سے چھٹی تو مل گئی تاہم خطرہ ابھی ٹلا نہیں: وہائٹ ہاوس

کورونا میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوملٹری اسپتال سے چھٹی مل گئی اور وہ وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملٹری اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد کہا کہ جلد ہی صدارتی مہم شروع کروں گا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے کہا کہ صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بھی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے اور ان کی صحت کو لاحق خطرہ ابھی مکمل ٹلا نہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کورونا وائرس میں مبتلا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بخار اور کھانسی  کے بعد ہفتے کے روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کو بخار، سینے میں درد اور کھانسی کی شکایت تھی اور انہیں کوویڈ 19 کی درمیانے درجے کی علامات کا سامنا تھا۔

اسپتال منتقلی کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹس ملتوی یا ورچوئل کر دیے گئے تھے۔

ٹیگس