نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
Oct ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف ایک بار پھر تل ابیب میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
تل ابیب میں ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگوں نے نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین جو گذشتہ کئی روز سے صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں ، اقتدار سے ان کی برطرفی کے خواہاں ہیں۔ مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ کئی مہینوں سے نیتن یاہو کی مالی بدعنوانی اور کورونا کا مقابلہ کرنے میں ان کی کمزور کار کردگی کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔ اسرائیل میں اس وقت صرف نیتن یاہو کو ہی تفتیش کا سامنا نہیں ہے بلکہ صیہونی حکومت کے دیگر حکام بھی اخلاقی و مالی بدعنوانی میں ملوّث ہیں۔