امریکہ میں انتخابی سروے میں پھر جو بائيڈن ٹرمپ سے کافی آگے
Oct ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
امریکہ میں کرائے گئے تازہ انتخابی سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار، موجودہ صدر کو آسانی سے شکست دے دیں گے۔
فائيو تھرٹی انٹرنیٹ ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ تازہ ترین سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت اکاون اعشاریہ آٹھ فیصد امریکی عوام انھیں پسند کرتے ہیں۔ سروے کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ہو کر بیالیس اعشاریہ دو فیصد رہ گئي ہے۔ اس طرح ڈیموکریٹ امیدوار جو بائيڈن کی مقبولیت ان کے ری پبلکن حریف اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نو اعشاریہ چھے فیصد زیادہ ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق ممکنہ رائے دہندگان میں سے چون فیصد بائيڈن کو اور بیالیس فیصد ٹرمپ کو ووٹ دیں گے۔ اس طرح ٹرمپ کے مقابلے میں بائیڈن کے صدارتی الیکشن میں کامیاب ہونے کا امکان بارہ فیصد زیادہ ہے۔