Oct ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۲ Asia/Tehran
  • پپرس میں پھر چاقو سے حملہ، ایک ہلاک

فرانس کے دارالحکومت کی سڑکوں پر ایک بار پھر چاقو سے حملے کی خبر ہے۔

 پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ بعد ازاں پولیس نے حملہ آرو کو روکنے کے لیے پر فائرنگ بھی  کی ہے۔

ابھی واضح نہیں ہے کہ حملہ آور بھی ہلاک ہوا ہے یا اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والے خصوصی پراسیکیوٹر کو جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا ہے۔ بعض ذرائع نے واقعے میں دہشت گردی امکان ظاہر کیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ حملہ آور نے مقتول کے سر پر وار کیا تھا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل  بسا۔ بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ حملہ آرو نے چاقو سے اپنے شکار کا گلا کاٹ دیا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص کنفلان سینٹ انورین کالج میں تاریخ کا پروفیسر تھا۔ فرانسیسی پولیس قتل کے اس واقعے اور اس کے محرکات کے بارے  میں تحقیقات کر رہی ہے۔

حالیہ میہنوں کے دوران چاقو یا غیر آتشیں ہتھیاروں کے حملے، یورپ میں دہشت گردی کا معمول بن گئے ہیں۔

فرانس سمیت یورپی ممالک جو مغربی ایشیا اور خاص طور سے شام میں دہشت گردوں کی ہر طرح سے حمایت کرتے آئے ہیں ان دنوں داعش میں شامل یورپی دہشت گردوں کی واپسی اور دہشت گردانہ حملوں میں اضافے  جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

ٹیگس