صیہونی عوام نیتن یاہو کے خلاف سراپا احتجاج
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہےاور اس میں شدت آ رہی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف اسرائیل کے مختلف علاقوں من جملہ تل ابیب میں کورونا کے پھیلاو اور لاک ڈاون کے دوران ہفتے کے روز ہونے والا مظاہرہ سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔
مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔
اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینے سے نتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی خراب کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔
مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔