کورونا کے باعث یورپی ممالک کی سرحدیں بند کرنے پر غور
یورپی ممالک نے کورونا کے پھیلاؤ کے دوران اپنی سرحدیں بندکرنا شروع کر دی ہیں
جرمنی کے آر این ڈی رپورٹرس گروپ کے مطابق یورپ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہونے کے پیش نظر ایک بار پھر سرحدوں کو بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ڈنمارک نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی سرحدیں جرمن سیاحوں پر بند کر دی ہیں جس پر جرمنی نے تنقید بھی کی ہے۔ جرمنی کے وزیر سیاحت تھومس باریس نے اس مسئلے کو حکومت ڈنمارک کی جانب سے تکلیف دے فیصلہ قرار دیا ہے۔
ڈنمارک کے طبی اداروں کے اعلان کے مطابق اس ملک میں روزانہ کورونا میں مبتلاء ہونے والوں کی تعداد ابتدائی دنوں کے مقابلے میں کافی بڑھ گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ تدروس ایڈھانوم نے آئندہ مہینوں میں کورونا کے پھیلاؤ میں شدت پر انتباہ دیتے ہوئے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی تدابیر اختیار کر کے کورونا سے ہونے والی اموات کو روکیں اور میڈیکل خدمات کو ناکامی سے بچائیں۔