Oct ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۰ Asia/Tehran
  • وائٹ ہاوس کا دعوی، سوڈان نے حزب اللہ کو دہشت گرد گروہ مان لیا

وائٹ ہاوس نے دعوی کیا ہے کہ سوڈان نے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد گروہ قبول کرنے پر موافقت کر دی ہے۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ سوڈان نے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد تحریک ماننے پر موافقت کر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کے ترجمان نے الجزیرہ چینل سے گفتگو میں دعوی کیا کہ سوڈان نے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد تحریک ماننے پر موافقت کر دی ہے۔

جمعے کے روز کچھ میڈیا ذرائع نے اپنی رپورٹ میں یہ دعوی کیا تھا کہ سوڈان کی نئی حکومت کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دیں گے۔

ابھی تک میڈیا کی اس رپورٹ کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

العربیہ ٹی وی چینل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل اور سوڈان کے درمیان تعلقات کی برقراری میں شامل شرطوں میں سے ایک حزب اللہ کو دہشت گرد گروہ کی فہرست میں شامل کرنا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وہائٹ ہاوس میں کہا کہ سوڈان بھی اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری پرتیار ہو گیا ہے۔

سوڈان کے عوام نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی مذمت کرتے ہوئے دارالحکومت خرطوم میں اسرائیلی وفد کی آمد پر شدید احتجاج کیا اور غاصب و طفل کش صیہونی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مسترد کر دیا۔

ویڈیو

 غاصب سے دوستی سوڈانی عوام کو پسند نہیں

ٹیگس