Oct ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • بیلسٹک میزائلوں کے فروغ کا امریکی منصوبہ

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ روس کا مقابلہ کرنے کی غرض سے امریکی فوج بیلسٹک میزائلوں کو فروغ دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن آئی این ایف معاہدے سے علیحدہ ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ، روس کا مقابلہ کرنے کی غرض سے یورپ میں بیلسٹک میزائل تعینات کر رہا ہے۔

امریکہ نے اس فوجی معاہدے سے دو اگست دو ہزار انیس کو نکلنے کا اعلان کیا تھا۔ اس معاہدے سے امریکہ کے علیحدہ ہونے کے بعد روس نے اعلان کیا تھا کہ یہ معاہدہ امریکہ کی جانب سے منسوخ کیا جا چکا ہے اور اسی بنا پر روس کے ساتھ مفاہمت نہ ہونے کی بنا پر نیو اسٹارٹ معاہدہ بھی فروری دو ہزار اکیس سے ختم ہو جائے گا۔

اس معاہدے پر روس اور امریکہ نے دو ہزار دس میں دستخط کئے تھے جس کی بنیاد پر ان دونوں ملکوں نے اپنے جوہری اور غیر جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس