فرانس کے چرچ پر حملہ+ ویڈیو
Oct ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
فرانس میں پیغمبر اسلام کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اس کی حمایت کے خلاف پورے ملک میں کشیدگی پھیلی ہوئی ہے اور دو الگ الگ واقعات میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فرانس میں پیغمبر اسلام کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اس کی حمایت کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور سیکورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
فرانس کے شہر نیس میں ایک حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے ایک خاتون کا گلا کاٹنے کے علاوہ 2 افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا تھا۔
ادھر فرانس میں گرجا گھر میں حملے کو شہر کے میئر نے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے جبکہ فرانس کے صدر نے واقعے کو اسلامی دہشت گردی کا نام دیا ہے۔