Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۷ Asia/Tehran
  • مالی میں فرانس کا ہوائي حملہ، پچاس سے زائد دہشت گرد ہلاک

فرانس نے افریقی ملک مالی میں فضائي حملے کر کے پچاس سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

فرانس کی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ اس نے افریقی ملک مالی میں ایک فوجی آپریشن کے دوران دہشت گرد گروہ القاعدہ کے پچاس سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فرانس کی وزیر دفاع فلورینس پارلی نے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی ہے۔ فرانس نے پچھلے ہفتے ہی اس علاقے میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ فرانس کی وزیر دفاع نے کہا کہ مالی میں تیس اکتوبر کو فرانسیسی فوجیوں نے پچاس سے زیادہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ ایک بہت ہی اہم فوجی آپریشن تھا جسے انجام دیا گيا اور ہمارے فوجیوں نے بڑی مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد ضبط کیا ہے۔

فلورینس پارلی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملک کی سرحدوں سے بہت دور ہماری سیکورٹی کے لیے کام کرنے والے فوجیوں کو میں سیلوٹ کرتی ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ فرانس نے یہ آپریشن مالی میں بورکینا فاسو اور نیجر کی سرحدوں کے قریب کیا ہے۔

ٹیگس