امریکہ کے ایران مخالف اقدامات
امریکہ کی وزارت قانون نے ایران مخالف اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا بہانہ بنا کر ستائیس ایرانی ویب سائٹوں کو بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سن فرانسیسکو کے ایف بی آئی پولیس اہلکاروں نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ایران سے متعلق ستائیس ویب سائٹوں سے امریکی پابندیوں کے خلاف استفادہ کیا جا رہا تھا۔ ان میں سے چار ویب سائٹیں خبریں جاری کئے جانے سے متعلق تھیں جن کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے متعلق ہونے اور امریکی مخاطبین پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے بہانے بند کر دیا گیا۔
امریکی وزارت قانون نے اس سے قبل اکتوبر کے مہینے میں بھی ایک بیان میں دعوی کیا تھا کہ بانوے نیٹ سروسز کو بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، امریکہ و اسرائیل کی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔