بائيڈن کی جیت پر نیتن یاہو کی معنی خیز خاموشی
Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۴ Asia/Tehran
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں جو بائيڈ کی کامیابی کے اعلان کے باوجود، صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنیامن نیتن یاہو، امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے باضابطہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں اور اسی لیے انھوں نے بائيڈن کی جیت پر کسی بھی طرح کا اظہار خیال کرنے سے گریز کیا ہے۔
بہت سے حلقوں کا کہنا ہے کہ بائيڈن کی جانب سے ایران کے ساتھ ہوئے ایٹمی معاہدے میں امریکہ کو واپس شامل کرنے کے اعلان کی وجہ سے، جس کے نیتن یاہو شدید مخالف ہیں، صیہونی وزیر اعظم امریکی انتخابات کے نتائج کے بارے میں کسی بھی طرح کا کوئی بیان نہیں دے رہے ہیں۔