Nov ۰۹, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • اقتدار کی منتقلی میں ٹرمپ انتظامیہ کی سنگ اندازی

ٹرمپ انتظامیہ کے پبلک سروس ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر نے انتقال اقتدار کے سرکاری خط جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ کے پبلک سروس ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ایمیلی مرفی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شکست تسلیم نہ کیے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر انتقال اقتدار سے متعلق کسی سرکاری خط پر دستخط نہیں کریں گی۔

اخبار کے مطابق سن دوہزار کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکہ میں اقتدار کی منتقلی تاخیر سے دوچار ہوگی۔ اس سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ کے پبلک سروس ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان پامیلا پننگٹن نے اپنے ایک ای میل میں دعوی کیا تھا کہ ابھی تک صدارتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں مکمل اطمینان حاصل نہیں ہوا ہے، لہذا محترمہ ایمیلی مرفی قانون کے مطابق عمل کرنے کی پابند ہیں۔

انہوں نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب ہفتے کی شب سی این این، فاکس نیوز، سی بی ایس، ایسوشی ایٹڈ پریس اور نیویارک ٹائمز سیمت تمام امریکی ذرائع ابلان نے اعلان ہے کہ جو بائیڈن دو سو نوے الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے ملک کے چھیالیسیویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ بعد ازاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرکے اپنے ڈیموکریٹ رقیب جو بائیڈن کا فتح کو قبول نہ کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ بایڈن کسی بھی ریاست میں کامیاب نہیں ہوئے اور یہ کہ انتخابی عمل ابھی پوری طرح مکمل نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس