فلاڈیلفیا میں ووٹوں کی گنتی کے دفتر کے کارکنان کو موت کی دھمکی
امریکہ کی پنسلوانیا ریاست کے سب سے بڑے شہر فلاڈیلفیا کے ری پبلکن کمشنر نے کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کرنے والے ان کے دفتر کے افراد کو موت کی دھمکی دی گئي ہے۔
ایل اشمیت نے، جن کے دفتر کو اس شہر کے ووٹوں کی گنتی کی ذمہ داری سونپی گئي ہے، کہا ہے کہ ان کے دفتر کے افراد کو ووٹوں کی گنتی شروع ہوتے ہی موت کی دھمکی والے پیغامات ملنے لگے تھے۔ انھوں نے سی بی ایس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم اندر سے باہر کی طرف دیکھتے ہیں تو سب کچھ مضطرب اور آشفتہ نظر آتی ہے لیکن آخرکار ہم رائے دہی کا حق رکھنے والے افراد کے ووٹوں کی گنتی کرنے لگتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس مسئلے پر جو بحث اور لڑائي جھگڑے ہو رہے ہیں وہ ان کی سمجھ سے باہر ہیں۔
یاد رہے کہ چونکہ پنسلوانیا ریاست کے حکام نے تین نومبر سے پہلے پوسٹل ووٹوں کی گنتی شروع کرنے کی اجازت نہیں دی دی تھی اس لیے ووٹوں کی گنتی شروع ہوتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے ووٹوں کی تعداد کافی زیادہ تھی لیکن اس کے بعد جب پوسٹل ووٹوں کی گنتی شروع ہوئي تو نتیجہ اچانک ہی جو بائيڈن کے حق میں بدل گیا۔