Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran

جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان روس کی موجودگی میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ میں نقصان آرمینیا کو زیادہ ہوا اور اس کے قبضے سے کئی علاقے نکل گئے۔ 

جمہوریہ آذربائیجان کے عوام نے آرمینیا کے قبضے سے علاقوں کی آزادی کے لئے اسرائیلی پرچم لے کر خوشیاں منائیں۔ 

 آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان متنازع سرحدی علاقے قرہ باغ میں باضابطہ طور پرجنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔

آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان نے اعلان کیا ہے کہ آذربائیجان اور روس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہيں۔ روسی صدر پیوٹن نے بھی معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے بھی ٹیلیویژن پر نشر کئے گئے ایک خطاب میں کہا کہ جنگبندی کے پیش نظر ترکی اور روس مشترکہ طور پر قرہ باغ میں قائم ہونے والی صلح کی حفاظت کو اپنے ذمے لیں گے۔ 

ٹیگس