Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کی پینتالیس ریاستوں نے دھاندلی پر مبنی ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کر دیا

امریکہ کی پینتالیس ریاستوں کے حکام نے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے اس ملک کے صدر کے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے پینتالیس ریاستوں کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی ریاست میں انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

ریاست مینہ سوٹا اور کنزاس کے حکام نے انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے دعؤوں کو مسترد کر دیا۔ ریاست میشگن کے ایک عہدیدار جوسلین بنسون نے کہا کہ اس ریاست میں ٹرمپ نے دھاندلی کی شکایت کرتے ہوئے پوسٹ کے ذریعے بھیجے جانے والے ووٹوں کی گنتی روک دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انتخابات کے عمل میں کسی طرح کی بدعنوانی نظر نہیں آئی۔ 

پینسلیوانیا کے حکام نے بھی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے دعؤوں کو مسترد کر دیا ہے۔

 

ٹیگس