Nov ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • چین کے بارے مین غلط پالیسیاں اپنانے کا اعتراف

کینیڈا کے وزیر اعظم نے چین سے متعلق امریکہ اور مغربی ملکوں کی پالیسیوں کو غلط قرار دے دیا ہے۔

چین کے ساتھ امریکہ اور کینیڈا کے تعلقات کے بارے میں انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ مختلف مسائل کے حوالے سے چین کے بارے میں مغربی ملکوں کی پالیسیاں غلط سوچ پر استوار ہیں۔

انہوں نے چین میں کینیڈین شہریوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت کینیڈا نے چین کی معروف کمپنی ہواوے کی چیف فائنینس آفیسر منگ وان ژو کو سن دوہزار اٹھارہ سے قیدی بنا رکھا ہے۔ کینیڈا میں منگ وان ژو کی گرفتاری کے محض دو روز کے بعد چین نے دو سابق کینیڈین سفارت کاروں کو ملک کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔ البتہ چین کا کہنا ہے کہ مذکورہ کینیڈین شہریوں کی گرفتاری کا ہواوے کی سی ای او کی گرفتاری کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

ٹیگس