Nov ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۳ Asia/Tehran
  • ہیگ، سعودی سفارتخانے پر فائرنگ

ہالینڈ کے دارالحکومت ہیگ میں سعودی عرب کے سفارتخانے کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے

مقامی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں سعودی عرب کے سفارتخانے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، عمارت پر 20 گولیوں کے نشانات ہیں جبکہ کھڑکیوں میں کچھ سوراخوں کی تصاویر بھی میڈیا پر دکھائی گئیں۔

 سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اسے ایک بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے کی اطلاع بلا فاصلہ مقامی پولیس محکمے کو دیدی گئی۔ بتایا جاتا ہے علاقے کو سیل کرنے کے بعد سفارتخانے کی حفاظت کو بڑھا دیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیق کئے جانے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ ميں بدھ کے روز پہلی جنگ عظیم کی یاد میں یورپی ملکوں کے سفارتکاروں کے شرکت سے ہونے والی ایک تقریب کے دوران ہونے والے بم دہماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 

  

 

 

 

 

ٹیگس