Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • ویتنام کی میزبانی میں آسیان تنظم کا اجلاس

جنوب مغربی ایشیا کے ملکوں کی ترقی اور پیشرفت پر تبادلۂ خیال کے لئے آسیان کا اجلاس آن لائن اجلاس ویتنام کی میزبانی میں شروع ہو گیا ہے۔

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں آسیان تنظیم کے رکن ملکوں کا آن لائن اجلاس گزشتہ روز شروع ہو گیا ہے، جس میں رکن ممالک کے سربراہان ویڈیو کانفرس کے ذریعے خطاب کریں گے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق چار روزہ سربراہی اجلاس کے بعد دوسرا اجلاس بھی ہوگا۔

اس اجلاس میں چین اور جاپان کے علاوہ دیگر ملکوں کے حکام اور رہنما بھی شریک ہوں گے۔ ویتنام کی سربراہی میں ہونے والا جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی تنظیم آسیان کا اجلاس کرونا کے باعث آن لائن کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس چار روزہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویتنام کے صدر نگوین فی ترونگ نے آسیان تنظیم کے رکن ملکوں پر زور دیا کہ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

اجلاس کے دوران جنوبی چینی ساحلوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور کورونا وائرس سے ہونے والی تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں کورونا پر قابو پانے اور اس کی وجہ سے ہونے والے معاشی نقصانات پر بھی بات کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ برونئی، کمبوڈیا، لاؤس، ملائشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائیلینڈ اور ویتنام جنوب مغربی ایشیا کی تنظیم آسیان میں مستقل رکن کی حیثیت سے شامل ہیں۔

ٹیگس