امریکہ کو تسلیم کرنے کے لئے یورپ کو اپنے موقف پر ڈٹنا ہوگا: میکرون
فرانس کے صدر میکرون نے کہا ہے کہ امریکہ میں جوبائیڈن حکومت کے برسر اقتدار آنے کے باوجود یورپ کو اپنے اقتدار اعلی اور آزادی کا دفاع کرنے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ میں جوبائیڈن حکومت کی تشکیل کے بعد ممکنہ طور پر یورپ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے باوجود یورپ کو اپنے استقلال و آزادی اور دفاعی حکمت عملی کا دفاع کرنے کی ضرورت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں جرمن چانسلر کی سوچ بھی یہی ہے۔
میکرون کے بقول اگر یورپ، اپنے مخالفانہ مواقف پر قائم رہا اور ان مواقف پر ڈٹا رہا تو امریکہ اپنے اتحادی ملکوں کی حیثیت سے یورپی ملکوں کا احترام کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ دو ہزار سترہ میں امریکہ میں ٹرمپ حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے مختلف شعبوں منجملہ نیٹو کے دفاعی بجٹ میں جرمنی کی حصے داری بڑھائے جانے کے بارے میں امریکہ اور جرمنی کے درمیان احتلافات جاری اور تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔