Nov ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دولاکھ باون ہزار سے زیادہ

امریکہ میں کورونا کی لہر میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ باون ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ورلڈومیٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا میں مبتلاء ہونے والوں کی تعداد گیارہ ملین پانچ لاکھ اڑتیس ہزار ستاون ہوگئی ہے جن میں سے دو لاکھ باون ہزار چھے سو اکیاون افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلاء اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکی حکومت نے دوسرے ممالک کی نسبت کورونا وائرس کا پتہ لگانے اور اس کی روک تھام کے لئے کافی تاخیر سے اقدام شروع کیا جس کی بنا پر مریضوں کی تعداد بڑھ گئی اور تشخیصی کٹ اور ضروری طبی وسائل کی کمی پیدا ہوگئی ۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ کورونا سے بڑی تعداد میں ہونے والی اموات کے باعث مختلف شہروں میں جنازوں کو دفن کرنے کا مسئلہ درپیش ہے اور حکام نے مردوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی حکومت بالخصوص صدر ٹرمپ کو کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام میں تساہلی برتنے اور غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کے باعث سخت تنقیدوں کا سامنا ہے ۔

ٹیگس