Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کے  سر پھرے صدر کے جانے سے بچوں کے دن پھرگئے

ترک وطن کرکے امریکہ میں داخل ہونے والے بچوں کو ڈپورٹ کرنے کے احکامات کو معطل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو سرحد عبور کرنے والے بچوں کے ملک بدری کے احکامات کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کوحکم دیا ہے کہ ایسے تارکین وطن بچے جنہوں نے تنہا سرحد پار کی ان کو ملک بدر کرنے سے روکا جائے۔

واشنگٹن ڈی سی میں ایک فیڈرل جج نے امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو احکامات دیئے ہیں کہ وہ میکسیکو کی سرحد پار کرکے تنہا ملک امریکا میں داخل ہونے والے تارکین وطن بچوں کی ملک بدری کا عمل روک دیں۔

واضح رہے کہ امریکی امیگرینٹس حکام کومارچ سے یہ اختیارات حاصل ہیں کہ وہ ایسے بچوں کو حراست میں لے کرملک بدرکرسکتے ہیں۔

امریکی سول لبرٹیز یونین سمیت 4 گروپوں نے اس اقدام پرامریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور اس کے قائم مقام سربراہ کیخلاف کیس کررکھا تھا۔

 

 

ٹیگس