امریکہ اور میکسکو کے درمیان تاریخی معاہدہ
میکسکو کے عہدیداروں کو امریکی قانون سے استثنی حاصل ہوگیا ہے۔
میکسکو کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ منشیات کے اسمگلروں کی سہولت کاری کے الزام میں ملک کے سابق وزیر دفاع کو واپس کرنے کے لئے امریکی معاہدے کا اطلاق اس طرح کی بدعنوانی کے الزام میں کسی بھی عہدیدار پر ہوگا اور اب ان پر امریکہ میں مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔
میکسیکو کے سکریٹری برائے امور خارجہ مارسیلو ایبرڈ نے کہا کہ “جو بھی ہمارے قوانین کے مطابق مجرم ہے اسے میکسیکو میں ہی سزا دی جائے گی اور ان کے خلاف کسی دوسرے ملک میں کارروائی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس امر پر امریکی حکام سے تبادلہ خیال کیا گیا اور معاہدے کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے سابق وزیر دفاع سلواڈور سینیفیوگوس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات کو برخاست کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ سرحد پار تعاون برقرار رکھنے کے مفاد میں میکسکو واپس لوٹ آئیں۔