Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 8 افراد زخمی

امریکی ریاست وسکانسن کے شہر واوٹوسا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست وسکانسن کے شہر واوٹوسا کے شاپنگ مال میں ہونے والی فائرنگ  سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ واوٹوسا پولیس کو مائی فیئر مال میں فائرنگ کی اطلاع ملی تھی۔

امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ میں ایک اندازے کے مطابق لوگوں کے پاس تقریبا دو سو ستر سے تین سو ملین تک ہتھیار موجود ہیں اور یوں تقریبا ہر شخص کے پاس کم از کم ایک ہتھیار ضرور موجود ہے۔

امریکہ میں شہری حقوق کی حامی تنظیموں کے مطالبے کے باوجود اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی بنا پر اب تک ہر حکومت، ہتھیاروں کی فروخت اور اسکے بے لگام استعمال کی روک تھام کے سلسلے میں کوئی قانون وضع کرنے میں ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ ملک کی اسلحہ لابی اور عام شہریوں کے پاس اسلحے کی بے لگام موجودگی کے اصل حامی شمار ہوتے ہیں۔

ٹیگس