Dec ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran

روس میں کورونا ویکسینیشن شروع ہونے کے بعد اب برطانیہ نے بھی منگل کے روز سے کورونا ویکسینیشن کےعمل کا آغاز کر دیا ہے۔

برطانیہ میں سب سے پہلے ایک نوے سالہ خاتون ’مارگارٹ کینن‘ کو یہ ویکسین دیا گیا ہے۔یہ خاتون اگلے ہفتے اکیانوے برس کی ہونے والی ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یوم پیدائش کی مناسبت سے میری پوری زندگی میں سب سے اچھا تحفہ یہی ویکسین تھا جو مجھے دیا گیا ہے۔ 

امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ موسم گرما تک برطانیہ کے سبھی ۶۶ میلین شہریوں کو یہ ویکسین دے دیا جائے گا۔

دوسری جانب دنیا کے بہت سے طبی ماہرین اور مبصرین کورونا ویکسین پر اپنے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی صحت کے لئے نہایت خطرناک قرار دے رہے ہیں اور حتیٰ بعض افراد نے کورونا اور اسکے ویکسین کو سامراج کے ایک گھناؤنے منصوبے سے تعبیر کیا ہے۔

ٹیگس