Dec ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • کورونا ویکسین کے تعلق سے بعض ممالک کی قوم پرستی پر اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کورونا ویکسین کی تیاری و پیداوار میں بعض دولتمند ملکوں کے قوم پرستانہ رویے پر سخت خبردار کیا ہے۔

گوترش نے کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے کی تیاری اور اس ویکسین تک دسترسی میں بعض ملکوں کے قوم پرستانہ رویے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یہ مشاہدہ کیا جا رہا ہے کہ بعض ممالک، صرف اپنے ملک کے شہریوں کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی اعلان کیا تھا کہ کورونا ویکسین تیار ہونے کی صورت میں اسے دنیا کے تمام لوکوں کی دسترس میں ہونا چاہئے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی کورونا کے خلاف مہم سے متعلق ایک قرارداد پاس کر کے اس کے ویکسین تک تمام ممالک کی دسترسی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

ٹیگس