Dec ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں نے گیارہ ستمبر کا ریکارڈ توڑ دیا

امریکہ میں گیارہ ستمبر کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ اموات کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور پچھلے چوبیس گھنٹے میں تین ہزار سے زائد لوگ کورونا سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری سطح پر جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق بدھ کے روز امریکہ میں کورونا سے تین ہزار ایک سو بیالیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جو گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد امریکہ میں ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

امریکہ میں گیارہ ستمبر کے سانحے میں گیارہ ہائی جیکروں سمیت دو ہزار نو سو چھیانوے افراد مارے گئے تھے۔ بدھ دس دسمبر کو کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں بھی امریکہ میں اب تک اس بیماری سے ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

اس سے پہلے گزشتہ بدھ کو ایک دن میں دوہزار آٹھ سو امریکی شہری کورونا سے ہلاک ہوئے تھے۔ امریکہ کورونا کے ایک کروڑ پچاس لاکھ مریضوں کے ساتھ دنیا میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

ٹیگس