Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • یورپی عوام کو جعلی ادویات کا سامنا

یورپ میں70 ملین یورو سے زائد کی جعلی ادویات پکڑی گئیں ہیں۔

انسداد جرائم کے ادارے یوروپول نے یورپ بھر میں کیے جانے والے ایک آپریشن کے دوران 73 ملین یورو مالیت کی جعلی ادویات اور کھیلوں میں استعمال ہونے والے ڈوپنگ پراڈکٹس قبضے میں لے کر 667 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بات یوروپول کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گئی۔ اس حوالے سے جاری کی گئیں تفصیلات کے مطابق یوروپول کے زیر انتظام اس سال مارچ سے لے کر ستمبر 2020ء کے درمیان کیے گئے یورپی سطح پر کئے گئے ’آپریشن‘ میں 19 ممبر اور 8 غیر ممبر ممالک کی پولیس نے حصہ لیا۔ 

 بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی یوروپول کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین ڈی بول نے کہا کہ ہم نے موجودہ کورونا وبا کے بحران میں دیکھا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کو لوگوں کے خوف کو غلط استعمال کرنے میں کوئی پریشانی نہیں اور مجرم ہمیشہ منافع کمانے کے لیے نئے نئے مواقع تلاش کرتے رہتے ہیں۔

کیتھرین ڈی بول نے مزید کہا کہ جعلی اور غلط استعمال کی دوائیں نہ صرف ناجائز منافع کمانے کا ذریعہ ہیں بلکہ یہ صحت عامہ کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا اس آپریشن نے ثابت کیا ہے کہ اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون اور مل کر ہی اس عالمی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس