Dec ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • چابہار کے بارے میں ایران، ہندوستان اور ازبکستان کا مشترکہ اجلاس چودہ دسمبر کو

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ چابہار بندرگاہ سے استفادے کے بارے میں ہندوستان ایران اور ازبکستان کے ساتھ آنلائن مشترکہ ایجنڈہ اجلاس چودہ دسمبر کو ہوگا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور ازبکستان کا مشترکہ اجلاس ختم ہونے کے بعد ہندوستان، ازبکستان اور ایران کے درمیان ایک سہ فریقی مشترکہ اجلاس چودہ دسمبر کو چابہار بندرگاہ کے بارے میں منعقد ہوگا۔

اس سہ فریقی اجلاس کے بارے میں ہندوستان کی وزارت خارجہ کا یہ بیان ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ازبکستان کے صدر شوکت میر ضیافت کی آن لائن ملاقات اور اس میں چابہار بندرگاہ کے بارے میں ایران کے ساتھ سہ فریقی مشترکہ اجلاس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے چابہار کے بارے میں نئی دہلی، تہران اور تاشقند کے سہ فریقی اجلاس کے بارے میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ ازبکستان کے ساتھ ہی وسطی ایشیا کے دوسرے ممالک نے بھی چابہار بندرگاہ سے استفادے  میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

چابہار بندرگاہ، نئی دہلی اور تہران کے حکام کے درمیان صلاح و مشوروں اور دو فریقی تعلقات کا ایک اہم موضوع ہے۔

ٹیگس