Dec ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • حکومتی فیصلوں کے خلاف فرانس میں وسیع مظاہرے

فرانس میں نئے سیکورٹی قانون کے خلاف عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی عوام نے دارالحکومت پیرس کی سڑکوں پر اجتماع کر کے نئے سیکورٹی قانون کی ایک بار پھر مخالفت کی ہے۔

پیرس کی سڑکوں پر یہ احتجاجی اجتماع ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ اس ملک کی پارلیمنٹ میں حکمراں دھڑے کے سربراہ کرسٹوفر کاسٹنر نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس قانون کا مسودہ دوبارہ تیار کر کے پیش کیا جائے گا۔

فرانس کی پارلیمنٹ میں حال ہی میں اس بل کی منظوری کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت ستر شہروں میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ فرانس میں پولیس کے تشدد کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاج کے بعد اس ملک کی حکومت نے نئے سیکورٹی قانون کی اس شق سے پسپائی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں فرانسیسی پولیس کی تصاویر لئے جانے پر بندشوں اور اس کی نشر و اشاعت پر پابندیوں کی بات کہی گئی ہے۔

فرانس کے نئے سیکورٹی قانون میں پولیس کاروائی کی ویڈیو بنانے اور اسے وائرل کئے جانے کو جرم قرار دیا گیا ہے اور ایسا کرنے پر نقد جرمانہ اور جیل کی سزا مد نظر رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پیرس کی سڑکوں پر ہنگامہ آرائی، 100 سے زائد افراد گرفتار

ٹیگس