صدارتی انتخابات جعلی ہیں: ٹرمپ کی رٹ
Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے حالیہ انتخابی نتائج کے خلاف ڈٹ جانے کی اپیل کی ہے جسے انہوں نے جعلی انتخاب قرار دیا ہے۔
حالیہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی جیت کے اعلان اور الیکٹورل کالج کے اجلاس میں اس کی تائید کے باجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دعوی کیا ہے کہ میشیگن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے۔
انہوں نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں کچھ کریں کیونکہ جعلی انتخابات تا دیر چلنے والے نہیں ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر نے ٹرمپ کے دونوں ٹوئٹ پر سوالیہ نشانہ لگا دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ دعوے متنازعہ ہیں۔