Dec ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran

جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد جنگی قیدیوں اور زخمیوں کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ممالک کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ ابھی کچھ دن پہلے کچھ علاقوں کو لے کر دونوں ممالک کے درمیان پھر سے جنگ شروع ہوگئی تھی۔ 

دونوں ممالک کے درمیان روس کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔

قرہ باغ میں دونوں ممالک کے درمیان مسلح جھڑپیں شروع ہوئی ہیں جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 آذری فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

آذر بائیجان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والی آرمینیائی فوج کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ آرمینیا نے بھی آذر بائیجان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹیگس