Dec ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۲ Asia/Tehran
  • عالمی ادارہ صحت  کے ماہرین کا مجوزہ دورہ چين

عالمی ادارہ صحت کےسائنسدان اگلے ماہ کورونا کے مرکز والے چینی شہرووہان جائیں گے۔

برطانوی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سائنسدان ووہان میں جائزہ لیں گےکہ کورونا کا وائرس کیسے آیا اور انسانوں میں کیسے پھیلا؟ ماہرین جانوروں کے گوشت کی مارکیٹ کے دکانداروں کے انٹرویو بھی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق 12 سے15عالمی ماہرین جنوری کے پہلے ہفتے میں ووہان کا 6 ہفتے کا دورہ کریں گے،چین عالمی ماہرین کو تمام ابتدائی سیمپلز تک رسائی دے گا ان سیمپلز سے وائرس کو سمجھنے اور انسانوں میں پھیلنے کی وجہ سمجھنےمیں مدد ملے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کووڈ 19 کی ابتدائی ریسرچ خود چینی سائنسدانوں نے کی تھی اور امریکہ نے چین پر الزام لگایا ہے کہ اس نے وائرس کے خطرے کو دنیا سے چھپایا، تاہم چینی حکام امریکہ کے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہيں اور ان کا  کہنا ہے کہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ میں امریکہ ملوث ہے اور حقائق کو چھپارہا ہے۔

 

 

 

ٹیگس