لاکربی سانحے کے گڑے مردے اکھاڑنے کا فیصلہ
امریکہ نے پان امریکن طیارے کو دھماکے سے اڑانے کے الزام میں لیبیا کے ایک شہری کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکہ نے لیبیا کے ایک شہری کو پان امریکن طیارے کو دھماکے سے اڑانے کے الزام میں ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ جلد لیبیا کے ایک شہری کے خلاف چارج سامنے لائے گا جس پر بم بنانے کا شبہہ ہے، جس سے 1988 میں لاکربی پر پان ایم کی پرواز 103 کو دھماکے سے اڑایا گیا تھا۔
لاکربی کیس سے معروف اس سانحے میں 270 افراد مارے گئے تھے کہ جن کی اکثریت کا تعلق امریکہ سے تھا۔
امریکی حکام جلد ابو اجیلا محمد مسعود کی حوالگی چاہتے ہیں جو اس وقت لیبیا میں قید ہے، تاہم لیبیا کے حکام کی جانب سے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
اگرچہ ابو اجیلا محمد مسعود کے ٹھکانے کا کوئی علم نہیں ہے تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں وہ غیر متعلقہ جرم پر لیبیا کی ایک جیل میں قید تھا۔