Dec ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • انگلینڈ کے بیشتر حصوں میں شدید لاک داؤن نافذ

حکومت برطانیہ نے کرسمس کا جشن منسوخ کئے جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومت برطانیہ نے لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ کے بیشتر حصوں میں چوتھے درجہ کا لاک ڈاؤن نافذ کر کے شدید پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ لاکھوں افراد کے لئے کرسمس کا جشن بھی منسوخ کر دیا گیا۔

نئے اعلان میں انگلینڈ میں 18 ملین افراد کو اتوار کی صبح سے 15 دن گھر پر رہنے کو کہا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ایک تہائی آبادی کو دوسرے گھرانوں کے ساتھ کرسمس گزارنے پر پابندی ہوگی۔ 

ذرائع کے مطابق نئی پابندیوں سے کاروباری لوگوں کیلئے شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 4 علاقوں میں رہنے والے 18 ملین افراد کو اتوار کی صبح سے پندرہ دن تک گھر پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پابندیوں سے روبرو علاقوں میں لندن اور اس کے آس پاس کے بیشتر علاقے شامل ہیں۔ یہاں تک کہ انہیں باہر سے ایک سے زیادہ افراد کے ساتھ اجتماعی طور پر ملاقات سے بھی روک دیا گیا ہے۔

گھرانوں میں کرسمس کا کوئی اجتماع نہیں ہوسکے گا جبکہ دکانیں، تفریحی سہولیات، جم اور ہیئر ڈریسر بند رہیں گے۔ لوگوں کو کام پر جانے کے بعض استثناء کے سوا بیرون ملک سفر کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔  

ٹیگس