Dec ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran

دنیا کے ممالک کی جانب سے برطانیہ کے لئے اپنی سرحدیں بند کر دینے سے اس ملک میں پھل اور سبزیوں کی کمی ہوگئی ہے۔

 نقل و حمل کی بندش اور تجارتی مسائل میں برطانیہ و یورپ کے درمیان مذاکرات میں ناکامی کے باعث ضرورت کی غذائی اشیاء کا انتظام دشوار ہو گیا ہے۔

برطانیہ میں نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے دنیا کے بہت سے ممالک نے اس ملک کی جانب اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں ۔

 لندن کے باشندے بغیر سمجھوتے کے بریگزٹ کے باعث غذائی اشیاء کی شدید قلت اور کورونا کی وجہ سے نافذ پابندیوں نیز سرحدوں کے بند ہوجانے کے سبب خوف و وحشت میں مبتلاء ہو گئے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق لندن کے مالز اور بڑی سپر مارکیٹوں میں گزشتہ کئی دن کے دوران لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں۔

ٹیگس