Dec ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ میں بھیانک کار بم دھماکہ۔ ویڈیوز

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشویلے میں ہونے والے شدید دھماکے اور اسکے بعد کی صورتحال کو ان ویڈیوز میں دیکھیئے۔

 گزشتہ روز یوم کرسمس کی صبح امریکہ کے نیشویلے شہر میں ایک زبردست دھماکہ ہوا جس کے باعث پورے علاقے میں شدید و خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کے چیخنے چلانے کی صدائیں گونچنے لگیں۔ پولیس کے بقول جائے وقوعہ پر پارک شدہ ایک بڑی وین میں یہ دھماکہ عمدی طور پر کیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکے سے آس پاس کی کئی عمارتوں کو خاصا نقصان پہونچا ہے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی لقمۂ آتش بن گئیں۔

بعض مبصرین کا ماننا ہے کہ کرسمس اور شدید سردی کے باعث خالی پڑی سڑک پر ہوئے اس دھماکے کے پیچھے خود امریکی حکومت کا ہاتھ ہے جس کا ممکنہ مقصد سیاسی اہداف کا حصول منجملہ شہروں میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی ہے۔

مذکورہ احتمال قبیلۂ آل سعود کے راز فاش کرنے والے معروف سوشل میڈیا صارف ’مجتہد‘ نے دیا ہے۔ انہوں نے احتمال ظاہر کیا ہے کہ اپنی شکست و ناکامی سے تنگ آئے امریکی صدر ٹرمپ اس واقعے سے سیاسی فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔

 

ٹیگس